خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی

سکھر: احتساب عدالت کے جج نہ ہونے کی وجہ سے خورشیدشاہ کے کیس کی سماعت ایک بار پھر نہیں ہوسکی، احتساب عدالت میں نئے جج کی تعیناتی عمل میں لانی ہے جس پر ایک ماہ سے عمل درآمد نہیں ہوا ہے

نیا جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے خورشید کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سمیت دیگر اہم کیسز التوا کا شکار ہیں۔ پی پی رہنما سلیم جان مزاری اور رؤف کھوسو کیس کی سماعت بھی 21جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
اس سے قبل خورشید شاہ کیس کی سماعت 18 مئی کو ہونا تھی تاہم وہ بھی جج نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔ نیب کی جانب سے پی پی رہنما کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔
18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا ، بعد ازاں احتساب عدالت نے خورشید شاہ 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے