بجٹ میں صحت اور زراعت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے

بجٹ میں صحت اور زراعت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے

کراچی: گزشتہ روز بلاول بھٹو کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سیکریٹری خزانہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بریفنگ دی، پی پی چیئرمین کو کرونا سے متعلق اسکیموں، سوشل سیکورٹی اور انسداد غربت کے پروگراموں سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں

بلاول بھٹو نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ بجٹ میں صحت اور زراعت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے، بجٹ میں کرونا وبا اور ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام اہم ایجنڈا ہوگا۔
ہ ٹڈی دل سے متاثر چھوٹے کاشت کاروں کو بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات پر سبسڈی دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
لاول بھٹو نے کہا حکومت سندھ کو محدود وسائل اور بحران کا سامنا ہونے کے باوجود غریب دوست بجٹ تیار کرنا ہوگا، وفاق کی جانب سے کم فنڈز فراہم کیے جانے کے باعث سندھ کی حکمت عملی کو نقصان پہنچا ہے۔
سندھ کو وفاق سے 835 ارب روپے کے شیئر سے 229 ارب روپے کم ملے، یہ سندھ اور دیگر صوبوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے