بالی ووڈ فلموں میں ہمیشہ پاکستان کو منفی کردار میں دکھایا جاتا ہے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہمیشہ پاکستان کو ایک منفی کردار میں دکھایا جاتا ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ بالی ووڈ ایک بہت بڑی اور کامیاب فلم انڈسٹری ہے وہ اپنے کام سے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرسکتی ہے لیکن بالی ووڈ فلموں میں ہمیشہ پاکستان کو ایک منفی کردار میں دکھایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ کو اِس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کہ وہ مستقبل میں امن چاہتے ہیں یا پھر نسل پرستی کی بنیاد پر بدامنی، اگر وہ امن چاہتے ہیں تو اُن کو اپنی فلموں میں اِس چیز کو لانا ہوگا۔

اُنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ ہمارےسینما کی بحالی میں وقت لگے گا جس طرح ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے ترقی کی ہے اِسی طرح ایک دن ہماری فلمیں بھی کامیابی کی اُس سطح پر فائز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے