24 گھنٹوں میں 1475 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 19 مریضوں کے اموات کی تصدیق

24 گھنٹوں میں 1475 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 19 مریضوں کے اموات کی تصدیق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا 24 گھنٹے میں 7030ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 1475 نئے مریض سامنے آئے ، اب تک مجموعی 333890ٹیسٹ کیے گئے ہیں

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 36364 کورونا کے مریض ہیں، 24 گھنٹے میں 19 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی۔
اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 58 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں اور 17 ہزار 465 مریض زیر علاج ہیں۔
صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 554 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 18265 ہوگئی جبکہ آج رپورٹ ہونے والے 1475 نئے کیسز میں سے کراچی سے 990نئے کیسز آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سروسز اسپتال کراچی میں کورونا اسپتال یونٹ قائم کرنے اور واٹر بورڈ کو اسپتال کو مزید ایک کنکشن دینے کی ہدایت کردی۔
مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے