ملک میں پیٹرولیم اور ڈیزل کا مناسب اسٹاک موجود ہے

ملک میں پیٹرولیم اور ڈیزل کا مناسب اسٹاک موجود ہے

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل کمپنیوں کو خبردار کردیا ہے کہ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مصنوعی اضافے کے لیے بظاہر مل کر اور غیر مسابقتی انداز میں قیمت مقرر کی گئی ہے

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری ایک بیان میں بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم اور ڈیزل کا مناسب اسٹاک موجود ہے اور شہریوں کو افراتفری میں خریداری سے گریز کرنا چاہیے۔
‘پیٹرولیم ڈویژن واضح طور پر آگاہ کر رہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی مناسب مقدار موجود ہے’۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ماہانہ ضروریات کو پوری کرنے کے لیئ ریفائنریوں اور طے شدہ منصوبے کے تحت درآمد شیڈول میں ہے۔
پیٹرول کی قلت کے تاثر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں 2 لاکھ 72 ہزار ٹن پیٹرول اور 3 لاکھ 76 ہزار ڈیزل کا ذخیرہ دستیاب ہے جو بالترتیب 12 اور 17 دنوں کے لیے کافی ہے۔
دستاویزات میں درج تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں مصنوعات کی دستیابی کا وسیع خلا ہے اور بعض علاقوں میں فراہمی کی صورت حال پیچیدہ ہے جبکہ کئی ریٹیل اسٹیشنز مکمل طور پر بند ہیں اور چند او ایم سی کے ریٹیلرز بالکل خشک ہوچکےک ہیں۔
پنجاب میں 20 روز کے لیے مطلوبہ ایک لاکھ 59 ہزار ٹن کے مقابلے میں اوسط 73 ہزار ٹن پیٹرول صرف چار روز کے لیے موجود ہے، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں صرف تین روز کے لیے پیٹرول کا ذخیرہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 5 روز کا ذخیرہ موجود ہے۔
او ایم سی کا مجموعی ذخیرہ بلوچستان میں 2 ہزار ٹن، گلگت بلتستان میں 440 ٹن او کے ہی میں 12 ہزار ٹن ہے۔
اسی طرح ڈیزل کا ذخیرہ پنجاب، کے پی اور گلگت میں صرف 4 روز کے لیے کافی ہے، پنجاب میں 94 ہزار ٹن ہے جبکہ صوبے میں جون میں روزانہ کی اوسط طلب 24 ہزار ٹن ہے، کے پی میں ڈیزل کا مجموعی ذخیرہ 18 ہزار ٹن اور گلگلت بلتستان میں 994 ٹن ہے جو دونوں صوبوں میں صرف چار روز کے لیے کافی ہے، سندھ میں 71 ہزار ٹن اور بلوچستان میں 1272 ٹن ڈیزل کا ذخیرہ ہے جو 12 روز کے لیے کافی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے عہدیداروں نے کہا کہ شیل اور ٹوٹل پارکو کے پاس کم ذخیرہ ہے، ‘یہ بدقسمتی ہے کہ چند او ایم سی او ان کے ڈیلرز نے زیادہ سے زیادہ منافعے کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے، جو عام شہریوں کے لیے قلت کا باعث بن رہا ہے اور صارفین کی زندگیوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے’۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا، مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت صوبائی حکومتو کے ساتھ مل کر حالات کو معمول پر لانے کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ تمام او ایم سیز سے رابطے میں ہیں اور ان میں سے اکثر کے پاس کمی نہیں ہے، ‘شیل اور ٹوٹل پارکو کے پاس کم ذخیرہ ہے لیکن 8 جون سے 10 جون تک ان کی اضافی درآمد بھی پہنچ جائے گی جس کے بعد ان کا ذخیرہ بھی بڑھ جائے گا’۔
صوبوں کو بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث پمپس اور ڈیلرز کے خلاف منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے معلق 1977 کے ایکٹ کے مطابق کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے