سکھ قوم آپریشن بلیوسٹارکوبھولی ہے نہ کبھی بھولے گی

سکھ قوم آپریشن بلیوسٹارکوبھولی ہے نہ کبھی بھولے گی

لاہور:گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت پاکستان میں موجود اہم گورودواروں میں اکھنڈپاتھ صاحب کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ 1984 میں بھارتی فوج نے امرتسرمیں واقع دربارصاحب جسے گولڈن ٹمپل بھی کہا جاتاہے

سکھوں کے اس مقدس مقام کونقصان پہنچایا بلکہ اس حملے میں سکھ رہنما جرنیل سنگھ بھنڈراوالہ سمیت سینکڑوں سکھوں کو قتل کردیاگیاتھا۔
پاکستان اوربھارت سمیت دنیابھرمیں بسنے والے سکھ ہرسال یکم سے 6 جون تک 1984 میں ہونیوالے آپریشن بلیوسٹار کیخلاف احتجاج کرتے ہیں اوران سکھوں کی یاد میں ارداس کی جاتی ہے جنہیں بھارتی فوج نے انتہائی بے رحمی سے قتل کردیاتھا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے اورریلیاں منسوخ کردی گئی ہیں تاہم گورودواروں میں اس سانحہ کی یاد میں دعائیہ تقریبات کا انعقادکیاگیا ہے۔
پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارستونت سنگھ نے کہا سکھ قوم آپریشن بلیوسٹارکوبھولی ہے نہ کبھی بھولے گی، بھارتی فوج نے جس طرح دربارصاحب اورشری اکال تخت صاحب پرچڑھائی کی اوربیگناہ سکھوں کا قتل عام کیا وہ کبھی بھلایانہیں جاسکتا ہے۔
سردارستونت نے کہا بھارتی فوج نے معصوم بچوں اورخواتین کو بھی نہیں بخشاتھا جو دربارصاحب میں ماتھاٹیکنے آئے تھے، بھارتی فوج جہاں مسلمانوں پرمظالم کے پہاڑتوڑرہی ہے وہیں سکھوں کو بھی نشانہ بنایاجاتا ہے۔ آپریشن بلیوسٹاربھارت کے ماتھے پروہ سیاہ داغ ہے جسے کبھی دھویانہیں جاسکتا ہے۔
1984 میں یکم سے 8 جون تک بھارتی فوج نے گوردوارہ دربارصاحب گولڈن ٹمپل کامحاصرہ کیے رکھا اور ٹینکوں سے حملہ کیا

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے

پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے

لاہور:چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ میں جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں عالت عالیہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے