چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ

چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی:  سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا،سیکریٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اورمائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ بھی دیںگے، سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرزکو17 جون تک اساتذہ و طلبا کاڈیٹادینے کی ہدایت کی ہے،آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جارہا ہے۔
کورونا کی وبائی صورتحال کے پیشن نظر سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ، طلبا کے گزشتہ جماعتوںکے نتائج کودیکھتے ہوئے اگلی کلاس میںترقی دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے