فیفا نے میسی پر 4 میچز کی پابندی لگا دی

زیورخ: معاون ریفری کی بے عزتی کرنے کی پاداش میں ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر فیفا کی جانب سے 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔ لیونل میسی کے خلاف سزا کا اعلان منگل کو کیا گیا، یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو ٹیم کے چلی سے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران پیش آیا تھا، انہیں ریفری سے بدزبانی اور ان کی بے عزتی کرنے پر قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا دی گئی۔ لیونل میسی پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، وہ منگل کی شب بولیویا سے ٹیم کے شیڈول دوسرے ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی حصہ نہیں لے پائیں گے۔ میسی پر 8100 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے