فلور ملوں کے مالکان نے گزشتہ روز آٹے کی قیمت میں فی کلو 2 روپے اضافہ کردیا

فلور ملوں کے مالکان نے گزشتہ روز آٹے کی قیمت میں فی کلو 2 روپے اضافہ کردیا

کراچی: فلور مل مالکان کے مطابق 2.5 نمبر آٹے کی قیمت فی کلو 46 روپے سے 48 روپے جبکہ فائن اور سپر فائن آتا (میدہ) کی قیمت فی کلو52.50 ہوگئی ہے جو 50 روپے فی کلو تھی

نئی قیمتوں کے مطابق 10 کلو آٹے کی قیمت 465 روپے بجائے 485 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
شہری حکومت کے مؤثر پرائس کنٹرول نظام کے ناپید ہونے کے باعث فلور مل مالکان نے گزشتہ 35 روز میں فی کلو آٹے کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے قیمت میں اچانک اضافے اور ملوں میں موجود آٹے کے ذخیرہ سے متعلق تحقیقات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب مل مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ اندرون سندھ سے گندم میں عدام فراہمی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اوپن مارکیٹ میں گندم بڑی مشکل سے دستیاب ہے، جن تاجروں کے پاس گندم کا ذخیرہ ہے وہ 100 کلو گرام گندم 4 ہزار 550 روپے پر فروخت کررہے ہیں جو 4 ہزار 350 میں 200 کا اضافہ ہے’۔
مل مالک کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل اسی گندم کی قیمت 4 ہزار تھی اور مئی کے تیسرے ہفتے میں گندم کا تھیلا 3 ہزار 500 میں دستیاب تھا۔
سندھ حکومت سمتبر اور اکتوبرمیں گندم فراہم کرے گی اور اس وقت تک مل مالکان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنی پڑتی ہے۔
محکمہ خوراک کی جانب سے مختلف چیک پوسٹس بنائی گئی ہیں جو گندم کے ٹرکوں کو کراچی پہنچنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے رواں سیزن کے 1.4 میٹرک ٹن ذخیرے کے لیے 26 مارچ سے اب تک 1.2 میٹرک ٹن حاصل کرچکی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے 11 ہزار 403 ٹن گندم کے خرد برد کے الزام میں ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا جس کو گھوٹکی سے گندم کراچی پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
نیب عہدیداروں کا کہنا تھا کہ 30 کروڑ روپے کی گندم کا غبن کیا گیا ہے اورملزم کی شناخت ہریش کمار کے نام سے ہوئی ہے جو دو فلور ملوں کو مالک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹھیکیدار کو 2018 میں کراچی کو گندم کی فراہمی کے لیے ٹھیکا دیا گیا تھا، انہوں نے گھوٹکی میں قائم گودام سے 48.770 ٹن گندم اٹھائی تھی اور کراچی جاتے ہوئے راستے میں 11 ہزار 403 ٹن گندم غائب کردی۔
نیب عہدیداروں نے کہا کہ ملزم ذخیرہ اندوزی میں بھی ملوث تھا اور چھاپے کے دوران ان کی فلور ملز سے ذخیرہ کی گئی گندم کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی تھی۔
ملزم کو نیب نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا اور 14 روز کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

کراچی: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے