ٹرمپ نے امریکا کی سڑکوں پر ’غلبہ پانے‘ کے لئے فوج کو استعمال کرنے کی دھمکیاں

ٹرمپ نے امریکا کی سڑکوں پر ’غلبہ پانے‘ کے لئے فوج کو استعمال کرنے کی دھمکیاں

امریکا: امریکا میں گورے پولیس افسر کے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو اپنے گھٹنوں میں کئی منٹوں تک دبائے رکھنے کے بعد اس کی موت پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں

امریکی صدر نے گورنرز پر زور دیا تھا کہ وہ نیشنل گارڈ کو احتجاج جو پرتشدد شکل اختیار کرگئے ہیں، پر قابو پانے کے لیے طلب کریں اور متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وہ فعال ڈیوٹی فوجی دستے بھیج سکتے ہیں۔
مارک ایسپر نے ٹرمپ کو ناراض کیا جب انہوں نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے فوجی دستوں کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں 1807 کے قانون کو صرف انتہائی ضروری اور انتہائی سنگین حالات میں ہی نافذ کیا جانا چاہیے جبکہ ’اب ہم ان حالات میں نہیں ہیں‘۔
وائٹ ہاؤس کے دورے کے بعد پینٹاگون نے اچانک واشنگٹن خطے سے سینکڑوں ایکٹو ڈیوٹی فوجیوں کو گھر بھیجنے کے ابتدائی فیصلے کو واپس لے لیا جو وائٹ ہاؤس کے ساتھ تنازع میں اضافے کی علامت ہے۔
سابق سکریٹری جم میٹیس جو ایک ریٹائرڈ میرین جنرل بھی رہے ہیں، نے اخبار ’دی اٹلانٹک‘ میں ایک مضمون میں ٹرمپ اور ایسپر دونوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حاضر سروس فوجی اہلکاروں کے استعمال پر غور کرنے اور ان پر بڑے پیمانے پر وائٹ ہاؤس کے باہر جاری پرامن احتجاج کو ہٹانے میں استعمال کرنے پر تنقید کی۔
جم میٹیس نے ایسپر اور ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں اپنے شہروں کو میدان جنگ بنانے کا خیال مسترد کرنا ہوگا جس کے لیے وردی میں فوج کو غلبہ حاصل کرنے کے لئے کہا جاتا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے جوابی کارروائی، جیسا ہم نے واشنگٹن میں دیکھا، سے فوج اور شہریوں کے درمیان تنازع قائم ہوگا‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جم میٹیس کو "دنیا کے سب سے مغلوب جنرل” قرار دیتے ہوئے رد عمل دیا کہ ’مجھے ان کی قیادت کا انداز یا اس کے بارے میں کچھ بھی پسند نہیں تھا، کئی لوگ مجھ سے متفق ہیں، خوشی ہے کہ وہ چلے گئے!
کچھ دن قبل مارک ایسپر نے فوج کے تقریبا ایک ہزار 300 جوانوں کو ملک کے دارالحکومت کے بالکل باہر فوجی اڈوں پر بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
ہفتے کے روز نیشنل گارڈ کے دستے اور بھاری تعداد میں مسلح وفاقی قانون نافذ کرنے والے ایجنٹس کی بھاری نفری کے ذریعہ لوگوں کو منتشر کرنے کے بعد دفاعی عہدیداروں نے کہا کہ فوجی اپنے اڈوں پر واپس چلے جائیں گے۔
ٹرمپ نے اپنی ریاستوں پر تنقید کو ایک سیاسی رخ دیتے ہوئے کہا کہ ’جہاں جہاں مسائل ہیں وہاں ریپبلکنز کی حکومت نہیں اسے لبرل ڈیموکریٹس چلاتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

الٹرا سپر سونک میزائل "ایون گارڈ" کیا ہے

الٹرا سپر سونک میزائل "ایون گارڈ” کیا ہے

روس: صدرپیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے