شریف برداران وفاق اور پنجاب جبکہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں احتساب نہیں چاہتے:سعید غنی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شریف برداران وفاق اور پنجاب جبکہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں احتساب نہیں چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ماڈل ٹاون واقعے اور عمران خان جیل ٹوٹنے کے واقعے کی انکوائری میں رکاوٹ ہیں۔
اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو کرپشن کے خلاف احتساب کے معاملے پر صرف سندھ ہی نظر آتا ہے ، دیکھتے ہیں نیب وفاق ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کیا احتساب کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالت بری کرتی ہے تو نیب چیلنج کر دیتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں سولر پینلزمینوفیکچرنگ، بیٹری پرچلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا

پاکستان میں سولر پینلزمینوفیکچرنگ، بیٹری پرچلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا

اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے