پبلک ٹرانسپورٹرز کاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لے لیا

پبلک ٹرانسپورٹرز کاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لے لیا

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹرزکاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے علاقوں میں ایس اوپیزپرعمل کرائیں

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا جس ضلع میں ایس او پی پرٹرانسپورٹرزعمل نہیں کررہے ایکشن ہوگا، جب تک سب ملکر کام نہیں کریں گے، تب تک ایس او پی پرعمل مشکل ہوگا۔
ہ کئی جگہوں سے شکایات ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے، عوام سےبھی گزارش ہے خدارا ایس او پی پر عمل کریں، عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ رکھیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔
سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد عوام نے ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دیں، ایس او پی کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں سوار نہیں کیا جارہا لیکن بیشتر شہری ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کررہے، اسی طرح بہت ہی کم گاڑیوں میں سینیٹائزر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے