حیدرآباد، میڈیکل کی طالبہ نورین کی داعش میں شمولیت کے بعد مہران یونیورسٹی کا طالبعلم بھی لاپتہ

حیدرآباد: میڈیکل کی طالبہ نورین کی گمشدگی کے بعد مہران یونیورسٹی کا طالب علم شہباز سومرو بھی کئی دن سے لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہر، ایک علاقہ، ایک تھانہ، مہران یونیورسٹی کا ایک اور طالبعلم لاپتہ ہوگیا، ڈیڑھ ماہ کے دوران حسین آباد کا ایک اور نوجوان غائب ہوگیا۔ شہباز سومرو جامعہ مہران میں کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم ہے، 20 مارچ کو یونیورسٹی کیلئے نکلا، لیکن گھر واپس نہ آیا، گمشدگی کے 4 روز بعد بھی تھانہ حسین آباد میں مقدمہ درج نہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق شہباز آخری بار ٹول پلازہ پر دیکھا گیا تھا، طالبعلم کا موبائل 20 مارچ کی صبح سے بند ہے، دوستوں سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے