پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے

پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے 2 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کرونا کا شکار پانچوں ملازمین کو گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا جاچکا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دے چکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔
ہم پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کر سکتے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آرہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مؤقف تھا کہ ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا عبدالعزیز اور جامعہ فریدیہ کے منتظم مولانا عبد الغفار دونوں نے مدرسے کی ملکیت کا دعوی کیا

مولانا عبدالعزیز اور جامعہ فریدیہ کے منتظم مولانا عبد الغفار دونوں نے مدرسے کی ملکیت کا دعوی کیا

اسلام آباد :مولانا عبدالعزیز نے مبینہ طور مقامی علمائے کرام اور سرکاری عہدیداروں کی طرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے