سمندری طوفان ممبئی کے ساحل سے ٹکرائے گا

کراچی :  طوفان کا کراچی سے فاصلہ 1100 سے کم ہوکر 970 کلو میٹر ہوگیا۔

سمندری طوفان نسارگا کی شدت میں اضافہ، کراچی سے 970 کلو میٹر فاصلہ رہ گیا۔

بحیرہ عرب میں بننے والے ہولناک طوفان نسارگا نے بھارتی شہر ممبئی کا رخ کرلیا ہے۔

بحرہ عرب میں موجود سمندری طوفان نسارگا مزید شدت اختیار کر گیا ہے ، سمندری طوفان ممبئی کے ساحل سے ٹکرائے گا ،  طوفان مہاراشٹر اور گجرات سے بھی ٹکرائے گا۔

طوفان سے قبل ہی ممبئی کی گلیاں خالی، سڑکیں سنسان اور شاہراہیں ویران ہوگئیں۔ ساحلی علاقوں سے شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

سمندری طوفان کے گرد ہوائیں 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ طوفان کے مرکز مں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔

طوفان سے پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

کراچی: گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے صنعت کاروں سے بلا تعطل بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے