پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کیلئے 18 ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی، اسٹیل ملز ملازمین کو کم و بیش 23 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کیا جائیگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی اور مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دیدی۔

ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلیئے رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائیگی، ایف بی آر کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے