گلوکارابرارالحق اور ٹی وی کی دو سینئراداکارائیں بھی کورونا کا شکار

معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس  سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

ٹی وی کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا۔

وائرس کا شکار دونوں سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کرلی

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد متوقع ہیں۔

معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

ابرارالحق جو کہ اس وقت چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بھی ہیں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

آزاد نگر کے ڈونکی کنگ اب امریکا اور برطانیہ جارہے ہیں

آزاد نگر کے ڈونکی کنگ اب امریکا اور برطانیہ جارہے ہیں

فلم ‘دی ڈونکی کنگ’ مشہور ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘ایمازون پرائم’ ویڈیو پر امریکا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے