آج سندھ میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے

کراچی: آج سندھ میں وبا سے مزید 29مریض انتقال کرگئے جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ 7547 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آج 1824 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ وبا سے مزید 29مریض انتقال کرگئے
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں سب سے زیادہ 7547 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹے میں وبا سے مزید 29مریض انتقال کرگئے، سندھ میں کورونا کے367مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کورونا متاثرہ 56مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ مزید 487 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 555 ہوگئی ہے، سندھ میں اس وقت 16333 مریض زیرعلاج ہیں، 1824نئے کیسز میں سے 1284 کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

کراچی: گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے صنعت کاروں سے بلا تعطل بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے