کراچی کیخلاف اسلام آباد کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

دبئی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کےدوسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے.

دبئی میں ایونٹ کے دوسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں گروپ مرحلے کے دونوں میچوں میں حریف ٹیم کو شکست دینے کے باعث اسلا آباد کی ٹیم کو واضح برتری حاصل ہے.

اس میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا جسے پہلے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

اس میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم روی بوپارہ کی صورت میں نئے کپتان کی زیر قیادت میدان میں اتری ہے کیونکہ شعیب ملک بیٹنگ پر توجہ دینے کے سبب قیادت کی ذمے داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے.

یہ بھی پڑھیں

مجھےبھی کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے

مجھےبھی کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے

قومی ٹیم کے سابق کپتا ن نے کہا کہ عامر، شرجیل اور سلمان بٹ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے