طیارہ حادثے کے 97 میں سے 84 افراد کی شناخت ہوچکی ہے

کراچی : طیارہ حادثے کے 84 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تازہ صورتحال کے حوالے سے کہا حادثے میں 97افراد جاں بحق ہوئے ، جس میں سے تاحال 84 افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور شناخت کے بعد 84 میتوں کو ورثا کےحوالے کردیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میتیں چھیپا اور9ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں، ڈی این اے کے ذریعے 45لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 2 ڈی این اے سیمپلز میچنگ کےلیےموجود ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ایدھی کی جانب سے طیارہ حادثے کے شہدا کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ابتک 40 افراد کو ایدھی سرد خانے میں شناخت کیاگیا، حادثے کی 15 خواتین اور 25مردوں کی شناخت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شناخت ہونے والوں میں34 افراد کراچی اور 6افراد کاتعلق پنجاب سے تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

ماسکس پہنیں یہ وبا کو روکنے میں خاصہ معاون ثابت ہوا ہے

ماسکس پہنیں یہ وبا کو روکنے میں خاصہ معاون ثابت ہوا ہے

کراچی: والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہ اسکول کئی ماہ بند رہے جس کی وجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے