24 گھنٹے میں صوبے میں وائرس سے مزید22 اموات ہوئیں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہسندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 22 اموات اور1402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ حکومت نے کل 6 ہزار 289 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 647 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 785 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 14 ہزار 590 ہوگئی ہے

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،24 گھنٹے میں مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے

 

یہ بھی پڑھیں

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

کراچی: گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے صنعت کاروں سے بلا تعطل بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے