تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد: ماسک پہننے کے حکم کی خلاف ورزی پر 3ہزار جرمانہ اور دفعہ 188تعزیرات کے تحت جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، مختلف مقاملات پر چیکنگ بھی ہوگی۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مارکیٹس، عوامی مقامات، مساجد اور پبلک ٹرانسپورٹ میں چیکنگ ہوگی ماسک نہ پہنے ہوئے شہریوں کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاری اڈہ، گلیوں، سڑکوں، دفاتر میں بھی چیکنگ ہوگی، ماسک پہننے کے حکم کی خلاف ورزی پر 3ہزار جرمانہ اور دفعہ 188تعزیرات کے تحت جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیس ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں سمیت پرہجوم مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔

ماسک پہننے سے متعلق پالیسی کو تمام صوبوں میں یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ اسلام آباد میں حکمت عملی سخت کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ہر صورت ماسک پہننے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دست یاب نہیں ہوتیں

قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دست یاب نہیں ہوتیں

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے