ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم کی شکست پر عبد الرزاق بھی بول پڑے

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارا تھا.میں نے یہ بات اس وقت بھی کہی تھی۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایک شخص جو چھکے چوکے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بال کو بلاک کرتے رہا اور اسی سے ہی سب اندازہ ہو رہا تھا۔

اس قبل سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جیسن ہولڈر، کرس گیل اور آندرے رسل نے مجھے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلش کمنٹیٹرز ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھی اس بات کی نشاندہی کی۔

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب آن فائر میں ورلڈکپ 2019 کے گروپ راؤنڈ میں اپنی ٹیم کے خلاف بھارتی حکمت عملی پر سوال اٹھائے تھے۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار بھارت کی فتح پر تھا لیکن کوہلی الیون کی شکست نے گرین شرٹس کو ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے