کورونا پر سیاست کر کے اپوزیشن نے ثابت کیا ان کے سینے میں دل نہیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کورونا جیسے مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی،وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن انسداد کورونا نہیں،کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے،کورونا پر سیاست کر کے اپوزیشن نے ثابت کیا ان کے سینے میں دل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کورونا جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے،یہ وقت سیاست چھوڑ کر دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پہلے بھی متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں عوامی خدمت نعروں یا دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،یہ عناصر ہمیشہ عوام کو تنہا چھوڑ کر باہر گئے،آج عوام نے ان عناصرکے دوغلے چہروں کو پہچان لیا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں

اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں

لاہور:گزشتہ روز کُل جماعتی کانفرنس میں سابق وزیر نواز شریف کی تقریر پر وزیر صحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے