اگر کوئی آپ کو کال کرے اور کہے کیا آپ کو آواز آرہی ہے تو فوری فون بند کردیں کیونکہ۔۔۔

واشنگٹن: آج کل جرائم کا دور دورہ ہے اور بسااوقات ایسے جرائم کی خبر بھی سننے کو ملتی ہے کہ انسان سن کر حیران رہ جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی جرم گزشتہ کچھ دنوں سے دیکھنے میں آ رہا ہے اور امریکی سکیورٹی اداروں نے دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس فراڈ سے باخبر رہیں۔
فلوریڈا اور ورجینیا کے علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوسرباز فون کال کرتے ہیں اور اپنا اور اپنی کمپنی کا تعارف کرواتے ہیں، جو یقینا کوئی جعلی کمپنی ہوتی ہے ۔ یہ نوسر باز تعارف کروانے کے بعد پوچھتے ہیں ”کیا آپ کو آواز آ رہی ہے؟“ اور اگر کال سننے والا ’ہاں‘ میں جواب دے تو اس کی ریکارڈنگ شروع کردیتے ہیں۔

 

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عموماً سکیورٹی ایجنسیوں کا روپ دھار کر لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان سے بھاری رقوم ہتھیارہے ہیں۔ امریکا کے متعد علاقوں میں لوگ ان کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں اور ان کا شکار بننے والے شہری عموماً باعث شرمندگی پولیس کو اطلاع بھی نہیں کرتے، جس کے نتیجے میں انہیں جرائم پیشہ گروہوں کی مزید بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سکیورٹی اداروں کاکہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کال موصول ہو جس میں تعارف کے بعد آپ سے پوچھا جائے ”کیا آپ کو آواز آ رہی ہے؟“ تو مزید کوئی جواب دینے کی بجائے کال بند کردیں۔ اس نئی قسم کے فراڈ اور بلیک میلنگ سے بچنے کے لئے یہ آسان طریقہ ہے، لیکن اگر آپ خدانخواستہ کسی جرائم پیشہ گروہ کے چنگل میں پھنس جائیں تو خاموش رہ کر لٹتے رہنے کی بجائے پولیس کو مطلع کریں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا جیسا ملک اپنے اتحادی ملک ترکی کو مزید نقصان نہیں پہنچانے چاہے گا

انقرہ: ترک صدر نے روسی ہتھیار خریدنے کے بعد سے امریکا اور ترکی کے مابین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے