احتساب بیورو نے ایک مرتبہ پھر شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور : نیب نے شہباز شریف کومنی لانڈرگ کیس میں ایک مرتبہ پھر 2 جون کو طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرگ کیس میں2 جون کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کو کیس میں پانچویں مرتبہ طلب کیا ہے لیکن شہباز شریف اب تک کیس کے سلسلے میں صرف ایک بار نیب میں پیش ہوئے۔

شہبازشریف کو کرونا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کی یقین دہائی کرائی گئی، انکوائری آخری مراحل میں ہے اور شہباز شریف سے سوالات کے جوابات انتہائی ضروری ہیں۔

شہباز شریف آخری بار 22 اپریل کو نیب میں پیش ہوئے تھے، گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

لاہور:انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ محکمہ پرائمری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے