بُرے وقت پر سلمان خان کے علاوہ کوئی ساتھ نہیں دیتا، روینہ ٹنڈن

ممبئی: بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ برے وقت میں جب سب چھوڑ جاتے ہیں تو صرف سلمان خان ہی ساتھ دیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ 1991 میں فلم پتھرکے پھول سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ میں اورسلمان بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑا کرتے تھے اور ہماری لڑائیاں بھی انڈسٹری میں خاصی مشہور تھیں لیکن سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، اگر مجھے کہا جائے کہ میں اس شخص کا نام لوں جس نے میرا بہت ساتھ دیا تو وہ سلمان خان ہی ہیں۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ برے وقت اور ضرورت کے وقت سب ہی دور ہوجاتے ہیں لیکن سلمان خان نے ہمیشہ اپنے وعدے نبھائے اور جب جب برے وقتوں میں انہیں یاد کیا انہوں نے ہمیشہ مدد کی۔ واضح رہے کہ اداکارہ روینہ اپنی نئی فلم ’دی مدر‘ اور’متر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے