ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ درج

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پرایف آئی آر درج کر لی گئی

لاہور ڈیفنس میں ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، متاثرین کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، قانون اپنا راستہ لے گا۔

مقدمہ عظمیٰ خان کی رپورٹ پر درج کیا گیا جس کے مطابق ماڈل نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 بہنیں اعتکاف سے اٹھی تھیں، حملہ آورگھر کا دروازہ توڑ کرداخل ہوئے، حملہ آور خاتون نے ان کی بہن کو سر پر بوتل مارکر زخمی کیا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور خواتین اور ان کے گارڈز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، حملہ آور 2 موبائل فون،سونے کی انگوٹھیاں، 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے۔

مقدمے میں زبردستی گھر میں گھسنے، جان سے مارنے کی دھمکیوں، توڑ پھوڑ ،گہرے زخموں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دفعہ 452 اور 337 ایف ٹو ناقابل ضمانت ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

لاہور:انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ محکمہ پرائمری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے