کوویڈ 19 کے باعث نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ موخر

دبئی :عالمگیر وبا کے دوران ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے فیصلہ آئندہ ماہ کی دس تاریخ تک موخر کردیا۔

عالمگیر وبا کورونا نے جہاں دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کھیلوں کو متاثر کیا ہے وہیں کرکٹ بھی اس وبا کا شکار ہوا ہے۔

کوویڈ 19 کے باعث نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے جس کےلیے آئی سی سی نے اپنا لائحہ تیار کرلیا ہے اور مذکورہ ایونٹ کا انعقاد ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ 10 جون تک موخر کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں دوبارہ غور کرے گی اور بورڈ میٹنگ میں کرونا کے پیش نظر حالات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی سی سی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریاں جاری رہیں گی، اور متبادل پلان کے بارے میں بھی غور جاری رہے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے