معروف اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر پر کچھ خواتین کا مسلح گارڈ کیساتھ دھاوا

لاہور : اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کے گھر پر رات کے وقت کچھ خواتین نے 12 مسلح گارڈ کیساتھ حملہ کیا اور گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی گئی، مسلسل گالیاں دی جاتی رہیں، عظمیٰ خان اور ان کی بہن انہیں تشدد کا نشانہ نہ بنانے کی منتیں کرتی رہیں۔

حملہ آور خواتین دونوں بہنوں کو مسلسل غلیظ گالیاں بھی دے رہی تھیں۔ اس دوران عظمیٰ خان اور ان کی بہن مسلسل روتے ہوئے منتیں کر رہی ہیں کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جایا، تاہم حملہ آور خواتین اور دیگر لوگوں کی جانب سے ان کی ایک نہیں سنی جا رہی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہیں۔

خواتین اور مسلح گارڈ زبردستی اداکارہ کے گھر میں گھس گئے اور دونوں بہنوں کو بدترین تشدد کا شانہ بنانے کے علاوہ گھر میں بری طرح توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

اداکارہ عظمیٰ خان نے اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

عظمیٰ خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نامی خواتین اپنے 12مسلح گارڈز کے ساتھ رات کے وقت ان کے گھر میں داخل ہوئیں، ان پر اور ان کی بہن پر تشدد کر کے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ انہیں بلیک میل بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔

عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اداکارہ نے پولیس سے اپیل کی ہے پولیس جلد از جلد انکا اور انکی بہن کا طبی معائنہ کروائے اس سے پہلے کہ انکے زخم بھرنا شروع ہوجائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

آزاد نگر کے ڈونکی کنگ اب امریکا اور برطانیہ جارہے ہیں

آزاد نگر کے ڈونکی کنگ اب امریکا اور برطانیہ جارہے ہیں

فلم ‘دی ڈونکی کنگ’ مشہور ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘ایمازون پرائم’ ویڈیو پر امریکا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے