یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر ساحل سمندر پر پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوا جس میں فضائیہ کے ماہر پائلٹس نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے عوام کے دل گرما دیئے۔ کراچی میں سی ویو پر پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر شاندار ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر اور پاک فضائیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ فلائی پاسٹ میں جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سولہ کے چار، چار طیاروں کی ٹولیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا جب کہ 12 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فلیئر اور رنگ پھینکتے جنگی جہازوں کی شاندار فارمیشن اور گھن گرج نے ماحول گرما دیا اور فلائی پاسٹ سے پہلے پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیرا گلائیڈنگ میں اپنی مہارت بھی دکھائی۔ جنگی جہازوں کی گھن گرج سے سی ویو گونج اٹھا، پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہرے اور جہازوں کے کرتب دیکھ کر شہری سحر زدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی،وزیراعظم عمران خان

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے