گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 177 مزید ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ صوبے میں 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 12 ہزار 836 مریض گھروں میں اور 793 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، صوبے کے 699 نئے کیسز میں سے 559 کراچی کے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج 755 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں، آپ کا تعاون کرونا وائرس سے نجات کا ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

کراچی: گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے صنعت کاروں سے بلا تعطل بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے