طیارے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ایئربس 320 کا مکمل ریکارڈ طلب

طیارے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ایئربس 320 کا مکمل ریکارڈ طلب

کراچی: پی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اے 320 ایئربس کا ایک سال کا مکمل ڈیٹا طلب کیا، جس میں پوچھا گیا ہے کہ طیارہ ایک سال میں کتنی بار گراؤنڈ ہوا

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے طیارے کی چیک لسٹ کے مطابق خرابیوں پر ہونے والے کام کی تفصیلات بھی طلب کیں جبکہ گزشتہ سال کےدوران انجن نے دوران پرواز کتنے چکر مکمل کیے اس کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے پوچھا ہے کہ ایک سال میں طیارےکو کتنی بارچیکنگ کےمراحل سےگزاراگیا، لینڈنگ گیئر کی کتنی بار تکنیکی بنیادوں پر سروسزکی گئیں ، طیارےکی اہم ٹیکنیکل سروسزمیں کن انجینئرز نےکام کیا اور ایئربس کی خرابیوں کودور کرنےکیلئےکیا وسائل اورپرزہ جات استعمال کیےگئے۔
فرانسیسی ٹیم نے پی آئی اے کے عملے سے استفسار کیا کہ طیارے کے الارمنگ سسٹم میں کبھی خرابی پیدا ہوئی؟۔ فرانسیسی تحقیقاتی کمیٹی نے پی آئی اے حکام سے اس ضمن میں بریفنگ بھی لی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئربس کی ٹیم کو طیارےکاتمام ریکارڈفراہم کیاجائےگا اور انہیں تحقیقات کے دوران جن چیزوں کی ضرورت ہوگی اُن کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کو آج واپس روانہ ہونا تھا مگر ماہرین نے کراچی میں پانچ روز تک اپنا قیام بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ، رن وے کا معائنہ کیا اور شواہد بھی اکٹھے کیے جبکہ ماہرین نے ایئرٹریفک کنٹرولر اور اپروچ ٹاور کنٹرولر سے تحقیقات بھی کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

کراچی: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے