ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد کے نام سے ہوئی جو ناکے پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے

واقعے کی تحققیات کے لیے 2 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ایس پی انویسٹیگیشن سید مصطفیٰ تنویر اور ایس پی صدر کی نگرانی میں کام کریں گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کے جسد خاکی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں نمازِ جنازہ ادا کر کے پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں کو روانہ کردیے گئے۔
آئی عامر ذوالفقار خان نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا تھا ملزمان کو ’جلد از جلد‘ گرفتار کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں کر سرچ آپریشن بھی کیا۔
انہوں نے انویسٹیگیشن ٹیم کو کہا کہ اس مقصد کے تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کیا جائے۔
اس سے قبل گزشتہ برس 22 اگست کو اسلام آباد میں سبزی منڈی کے قریب ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے