ہیٹ سٹوری تھری میں ”کام“ کرتے ہوئے بڑی شرم آ رہی تھی لیکن فلمساز نے میری ساری شرم اتار دی : زرین خان

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں میں مختصر لباس ،آیئٹم گانوں اور فحش کرداروں کی بھر مار نے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی دوڑ میں تمام حدود پھلانگ لی ہیں ،گذشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ”ہیٹ سٹوری 3“ نے بولڈنےس کی ساری حدیں توڑ دی تھیں، اس فلم میں اداکارہ زرین خان، کرن سنگھ گروور، ڈیزی شاہ اور شرمن جوشی نے اہم کردار  ادا کیا تھا ۔اس فلم میں گانے بھی انتہائی بولڈ تھے جس میں بوس و کنار کے اتنے سین فلمائے گئے تھے کہ شائد ’ ’ عمران ہاشمی“ بھی شرما گئے ہوں۔

بھارتی نیوز چینل  کے مطابق بالی ووڈ فلم ”ہیٹ سٹوری3“ کا زرین خان اور کرن سنگھ پر فلمایا گیا ایک گانا”وجہ تم ہو “ بہت مشہور ہوا تھا ۔ اب اس گانے کی میگ ویڈیو آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے کی شوٹنگ کیسے ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں زرین خان ”بوس و کنار “ کی شوٹنگ کے بارے میں کہتی ہیں کہ  جب میں”بوس و کنار“ کرنے والی تھی تو بڑی جھجک محسوس کر رہی تھی جس پر میں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ یہ سین مجھ سے نہیں ہو گا ”مجھے شرم اور جھجک “محسوس ہو رہی ہے ،جس پر فلم کے ڈارئیکٹر نے وہاں موجود اپنی اسسٹنٹ کے ساتھ”بوس و کنار“ کا وہ سین مجھے کر کے دکھایا ۔جس کے بعد میری جھجک دور ہوئی ۔زرین خان کا  کہنا تھا کہ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے،جسے  ارمان ملک نے بہت اعلیٰ گایا   اور اسے بہترین اور  خوبصورت انداز میں فلمایا بھی گیا ۔ڈائریکٹر وشال پانڈے کا بھی کہنا ہے کہ  شوٹنگ سے قبل ہی میں نے زرین کو”بوس و کنار “ والے سین کے حوالے سے بتا دیا تھا ،زرین کو شروع میں جھجک محسوس ہوئی تومیں نے خود ’’ عمدہ طریقے‘‘ سے  ان مناظر کے بارے میں بتایا  تا کہ زریں خان کو  کوئی’ مشکل‘پیش  نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے