یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

لاہور: چاروں افراد کی شناخت دانتوں کے علاج کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی ہے، جن میں سے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی میت کی بھی شناخت شامل ہے

چاروں افراد کی شناخت دانتوں کے علاج کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی ہے، جن میں سے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی میت کی بھی شناخت شامل ہےگزشتہ روز یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے دانتوں کے ریکارڈ کی مدد سے پہلی نعش شناخت کی تھی، 62 سالہ محمد عطا اللہ کے دانتوں کے علاج کا ریکارڈ ان کی فیملی نے فراہم کیا تھا، یو ایچ ایس کی ٹیم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 21 افراد کے دانتوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ادھر گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے یو ایچ ایس کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ شناخت کے سلسلے می ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ میں 10 سے 14 دن لگتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ڈینٹل فرانزک سے شناخت کی کوشش کی گئی تھی لیکن سپورٹ نہیں کیا گیا، حکومتیں سپورٹ کرتیں تو ڈینٹل ٹریٹمنٹ سے شناخت کا طریقہ اختیار کرتے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے پروگرام کے ذریعے اپیل کی کہ شہدا میں کسی نے ڈینٹل ٹریٹمنٹ کرائی ہو تو ان کے اہل خانہ یو ایچ ایس سے اس نمبر 03134171447 پر رابطہ کریں، ڈی این اے کی نسبت ڈینٹل ٹریٹمنٹ والوں کا جلد پتا چل سکتا ہے، کسی کا آرتھوپیڈک علاج ہوا ہے تو بھی ان کی شناخت جلد ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے