لداخ میں چین نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

 لداخ: بھارت کو چین کے ہاتھوں عبرتناک شکست ، چین کی فوج نے لداخ کے متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

بھارتی فوج کو لداخ میں ہونے والی مسلسل جھڑپوں میں چین کےہاتھوں شدید ہزیمت کاسامنا کرنا پڑا جس کے بعد مودی سرکار نے چین کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔

چین نےلداخ ریجن میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، بھارتی میڈیا نے شکست فاش پر چپ کا روز رکھ لیا۔

بھارتی میڈیا لداخ میں ہونے والی شکست پر اس قدر حواس باختہ ہے کہ اُس نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے منسوب کرکے جھوٹا بیان چلانا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کےلائن آف کنٹرول کےدورے پربیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جارہا ہے۔   اُس کے باوجود سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے لداخ میں ہونے والی شکست پر اس قدر گفتگو کی کہ یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں

لاس اینجلس کے قریب جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد ک

لاس اینجلس کے قریب جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد ک

کیلی فورنیا: ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد کرلی گئی، اداکارہ 8 جولائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے