طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات کی صورت ملیں، ترجمان پی آئی اے

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے، فیصل ایدھی نے لاشیں بغیر شناخت لے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

فیصل ایدھی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لواحقین اجازت نامے کے بغیر زبردستی لاشیں لے جارہے ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورثا مردہ خانے میں ہنگامہ مچاتے ہیں اور اپنے طور پر شناخت کرکے لاش لے جاتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 97 ہے، ملنے والی لاشوں میں 94 مکمل، 3 باقیات کی صورت ملیں، 35 لاشیں قابل شناخت اور 30 ناقابل شناخت ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے لواحقین کو چار انٹرنیشنل، 37 ڈومیسٹک ٹکٹیں جاری کیں، اب تک 4 میتیں لاہور اور 3 اسلام آباد پہنچائی جاچکی ہیں، مجموعی طور پر 51 میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

کراچی: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے