طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں جائے وقوعہ سے وائس ریکارڈ اور بلیک باکس مل گیا جسے ایئر بس کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اہم آلات کے ذریعے حادثے کی وجوہات کا تعین ہوگا۔

تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بھی شامل تفتیش کرلیا، دوران پرواز اپروچ کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ہوا بازی کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق آربٹ دینا چاہئے تھا اور لینڈنگ سے قبل چیک گیئرز ان لاک کے عمل کو ہر صورت ممکن بنانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی پہلی ناکام لینڈنگ کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے جہاز کے کپتان کو مطلع کرنا لازم تھا کہ جہاز کا انجن روے سے ٹکرایا ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر کے فرائض میں یہ بھی شامل تھا کہ وہ کپتان کو بتاتا کہ لینڈنگ گیئر ڈاؤن ہوا ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق لینڈنگ کلیئرنس سے قبل لینڈنگ گیئر کا اہم ترین پراسیجر ایئر ٹریف کنٹرولر کی ذمہ داری ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے