عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، مرتضیٰ وہاب

کراچی : سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

مرتضیٰ وہاب نے صوبے بھر میں کرفیو نافذ کرنے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، کرفیو سے متعلق خبر سرار غلط ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں، کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی میں جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے