طیارہ حادثہ اور کورونا سے جاں بحق افراد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قوم طیارہ حادثے اور کورونا کے نتیجے میں جدا ہونے والوں کے لیے دعا کریں

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قوم عید مناتے ہوئے طیارہ حادثے کے شہدا اور کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کو اپنی خوشیوں اور دعاؤں میں یاد رکھے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چاہتاہوں اس بار قوم روایت سے ہٹ کر عید منائے، پہلے طیارہ حادثہ میں شہدا اور متاثرہ خاندانوں کیلئے دست دعا بلندکریں اور پھر کرونا وبا کے نتیجے میں ہم سے جدا ہونے والوں کے لیے دعا کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپیل کی کہ عوام کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایس اوپیزکا بھرپور خیال اورلحاظ رکھیں،نمازعید کی ادائیگی سمیت چھٹیوں میں سماجی فاصلوں کاضرورخیال رکھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے دعا کی کہ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پرسایہ فگن فرمائیں،آمین۔

یہ بھی پڑھیں

درمیانی مدت کے یورو بانڈز اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

درمیانی مدت کے یورو بانڈز اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ایک سال کی مدت کے لئے درمیانی مدت کےیوروبانڈزاوربین الاقوامی سکوک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے