پائلٹ ’مے ڈے‘ کال کب دیتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے

پائلٹ ’مے ڈے‘ کال کب دیتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے

کراچی: مے ڈے’ کال کو زیادہ تر ہوا بازی کے شعبے میں پائلٹ ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کرتا ہےمے ڈے 1923 میں انٹرنینشل ڈسٹریس کال کے طور پر شروع ہوئی تھی جسے 1948 میں سرکاری حیثیت حاصل ہوئی

امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق جب ریڈیو کے ذریعے بات کرتے ہوئے ڈسٹریس یعنی ایمرجنسی میں سگنل کمزور ہو جاتے ہیں اور دوسروں کی بات واضح سمجھ نہ آ رہی ہو تو اس دوران ’مے ڈے‘ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔
انگلش ڈکشنری میریم ویبسٹر کے مطابق اس زمانے میں زیادہ تر ہوائی ٹریفک برطانیہ اور فرانس کے درمیان تھی، اس لیے دونوں ملکوں کے حکام نے ہنگامی صورتِ حال سے مطلع کرنے کے لیے ایسا کوئی سگنل تجویز کرنے کا سوچا جسے انگریزی اور فرانسیسی بولنے والے دونوں سمجھ سکیں۔
یہی وجہ تھی کہ ’مے ڈے‘ کی اصطلاح لندن کے کوارئڈون ائیرپورٹ پر تعینات سینئر ریڈیو افسر فریڈرک مکفورڈ نے پیش کی تھی جو فرانسیسی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی مدد کے لیے پکارنا ہے ’مے ڈے‘ یعنی مدد کرو۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی: کراچی کاموجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب74فیصد ہے،آج زیادہ سےزیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے