رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی روہت ہلال کمیٹی آج کرےگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےفیصلے کے مطابق عید منائیں گے

دین اورشریعت چاندکی رویت،شہادت پراعتمادکرتی ہے، شہادت،رویت کیلئےسائنس،جدیدآلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کوکمیٹی میں شامل کیاہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے،

یہ بھی پڑھیں

ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کریں ، آپ محفوظ رہیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے