عالمی بینک نے کووڈ-19 سےنمٹنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک نے کووڈ-19 سےنمٹنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد: عالمی بینک کی جانب سے یہ قرض فوری جاری کردیا جائے گا اور ممکنہ طور پر 30 جون کو رواں مالی سال کے اختتام سے قبل دستیاب ہوگا

عالمی بینک سے ملنے والا یہ قرض 5سال کی رعائتی مدت کے ساتھ 30 سال پر محیط ہوگا اور اس قرض کو عالمی بینک کے ذیلی ادارہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن فراہم کرے گا۔
وزارت خزانہ کی درخواست پر پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان کی صدارت میں رواں ہفتے کے اوائل میں سینڑل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کےاجلاس میں منصوبے کی تجاویز کو منظور کرلیا گیا تھا۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینوں کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر درکار ہیں، اس لیے فنانس ڈویژن نے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مجموعی طور 1.8 ارب ڈالر قرض کے لیے سات مختلف تجاویز پیش کی تھیں۔
عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ سرچنگ ہیومن ڈیولپمنٹ انوسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسفارمیشن (ایس ایچ آئی ایف ٹی) پروگرام سے پاکستان کو کووڈ-19 سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے اور سماجی تحفظ کے لیے سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے سے لاکھوں بچوں کو محفوظ بنانے اور پولیو سمیت دیگر بیماریوں کےخطرات سے بچانے کے لیے صوبوں اور وفاقی حکام کے درمیان رابطہ کاری میں بہترین تعاون کا باعث ہوگا۔
عالمی بینک کا کہنا تھا کہ اس قرض سے شہریوں کے تحفظ کے ہدفی پروگرام کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا اور اس سے وفاقی اور صوبائی دونوں سطح پر کووڈٓ19 سے متاثرہ افراد بھی مستفید ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ پروگرام صحت کے پیچیدہ نظام اور سماجی تحفظ پر توجہ دے گا کیونکہ پاکستان کو اس وقت شدیداثرات کا سامنا ہے’۔
پروگرام کی ٹاسک ٹیم کی سربراہ کرسٹینا پیناسکو سینٹوزکا کہنا تھا کہ ‘ٌپاکستان کا کووڈ-19 کے سماجی اور اقتصادی اثرات سے نمٹنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ سماجی تحفظ کے لیے مستحقین تک فوری اور مؤثر اندازمیں رسائی ہو’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ پروگرام احساس اور صوبائی پروگرام کے درمیان تعاون کی کوششوں کو یقینی بنانے کے لیے معاون ہے جس سے متاثرہ افراد کی نشان دہی ہوگی اور انہیں تعاون فراہم کیاجائے گا’۔
سینڑل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 1.7 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کے حصول کے لیے دیگر 6 منصوبوں کی بھی منظوری دی تھی۔
منظور کردہ پروگراموں میں سے عالمی بینک سے 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے لیے منصوبے تیار کیے جائیں گے جس میں 10 کروڑ ڈالر سولڈ ویسٹ ایمرجنسی ایفیشنسی پروگرام اور ہائیڈرومنٹ اینڈ ایکوسسٹم ریسٹوریشن سروسز کے منصوبے کے لیے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔
بچوں اور شہریوں کی غذائیت کو بہتر کرنے کے لیے ایک مرکز بنانے کی خاطر90 لاکھ ڈالر کا کوریا سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے