دنیا میں چاند دیکھنے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا، اسلام عقل اورعلم کا دین ہے

دنیا میں چاند دیکھنے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا، اسلام عقل اورعلم کا دین ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چاند کے اوپر ملک میں ایک تنازع رہا ہے، ہرسال عید کے چاند کے موقع پر اختلافی مسئلہ پیدا ہوتاہے، شہاب الدین پوپلزئی ہرسال عیدکےچاندکاالگ اعلان کرتے ہیں

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے
وفاقی وزیر نے کہا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔
رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازع کا شکار رہی، چاندکو29دن سےکچھ وقت زیادہ لگتاہے زمین کے گرد چکر پورا کرنے میں، جب سورج، چاند اورزمین ایک لائن میں آجائیں گے تو زمین سےچاندنظرنہیں آتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کےکیلنڈرمیں ایک منٹ بعدغروب کافرق ہوتووہ چاندنظرآنےکاکہتےہیں، اسلامی کیلنڈرجاری کررکھاہےلیکن یہ بات آئی کہ چاندکانظرآناضروری ہے، ہم نے رویت ایپ بنائی جس پرچاندکی اس وقت سمت کاپتہ چل جائےگا،فوادچوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ 22 مئی کی رات10:39پرشوال کےچاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج 7بجکر36منٹ پرغروب آفتاب ہے،7سے 36منٹ کے بعد لیکر چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ ،جیونی، پسنی میں چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج متعلقہ علاقوں کے شہری8 بج کر14 منٹ تک چاند دیکھ سکتے ہیں، متعلقہ علاقوں میں 20 گھنٹے کا چاند ہوگا۔
دنیاکےتمام اسلامی ممالک کل عید منارہے ہیں، سعودی عرب،ترکی،انڈونیشیاسمیت دیگرممالک میں کل عید ہے، ہمارے کیلنڈر کے مطابق بھی کل پاکستان میں عید ہوگی، سعودی عرب میں رویت کوختم کیاگیا اور اب اپنے کیلنڈر پر عہد مناتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ اس بارسعودی عرب اورپاکستان میں عیدایک ساتھ کیوں ہورہی ہے، سعودی عرب میں ایک منٹ بعدچاندغروب ہوتا ہے تو اس پر عید کااعلان ہوجاتاہے اور ہمارےیہاں کہاجاتاہےچاند38منٹ کا ہوگا تو عید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

گاڑیوں کی ریلی نکالی جائیگی، ایوان کے سامنے ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی جائیگی

گاڑیوں کی ریلی نکالی جائیگی، ایوان کے سامنے ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی جائیگی

کراچی: ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد ایوان کے سامنے گاڑیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے