بین الاقوامی اداروں اور اپنی شمولیت سے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

بین الاقوامی اداروں اور اپنی شمولیت سے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی: پالپا نے طیارے کی حالت سے متعلق تکنیکی تحقیقات کی تجویز بھی دی اور کہا کہ تفتیش کاروں کو گراؤنڈ اسٹاف اور عملے کے کام کرنے کے حالات پر لازمی غور کرنا چاہیے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشنز کو شامل کیا جائے۔
پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو نے کہا کہ جس طرح ماضی میں تحقیقات ہوئیں ہم اسے قبول نہیں کریں گے اور پالپا کی شمولیت کے بغیر حادثے کی انکوائری قبول نہیں کریں گے۔
عمران ناریجو نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے گئے ایئر سیفٹی رولز پر عمل سے پالپا ایسے بدقسمت حادثات سے بچنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ پاکستان کی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے محفوظ بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پالپا کو ہمیشہ حفاظتی طریقہ کار، طیارے کی تکنیکی دیکھ بھال اور بین الاقوامی حفاظتی قوانین پر عمل کے مطالبات پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔
عمران ناریجو نے کہا کہ حال ہی میں پالپا نفرت آمیز مہمات کا ہدف بنا کیونکہ یہ حفاظتی قوانین پر عمل کرنا چاہتا تھا۔
ہم پی آئی اے انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر حادثے کی انکوائری کا حکم دیں اور جلد از جلد اس کی رپورٹ پیش کریں۔
اسپیشل انویسٹی گیشن بورڈ(ایس آئی بی) کے ماضی کے کردار اور اس کی صلاحیتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پالپا نے کہا کہ آج تک اس بورڈ کی کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ اس حادثے کے بعد ایس آئی بی کے بجائے کو قابل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے