طیارہ حادثہ کے متاثرین علاقہ مکینوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں رہائش فراہم

طیارہ حادثہ کے متاثرین علاقہ مکینوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں رہائش فراہم

کراچی: طیارہ حادثے میں کسی رہائشی کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ حادثے میں علاقےکی رہائشی3خواتین زخمی تھی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر حادثےسے متاثرین سولہ رہائشیوں کوسہولیات فراہم کردی گئیں، متاثرہ رہائشیوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل منتقل کردیاگیاہے۔
طیارہ حادثےکےایک متاثرہ گھرکے16افرادنجی ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ دیگرمتاثرہ فیملیزاپنےرشتہ داروں کےگھرچلی گئیں۔
گذشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے متاثرہ مکینوں کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متبادل جگہ نہ ہونے پرمتاثرہ مکینوں کوہوٹلزمیں منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نےڈپٹی کمشنرکورنگی کوہدایت کی کہ متاثرہ مکینوں کوتمام سہولتیں دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے