عام مسافروں کے کسی اہلخانہ نے کراچی جانے کیلئے پی آئی اے سے رابطہ نہیں کیا

عام مسافروں کے کسی اہلخانہ نے کراچی جانے کیلئے پی آئی اے سے رابطہ نہیں کیا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کریو کے اہلخانہ کو آج کراچی پہنچایا جائے گا، کریو کی چار فیملیز نے کراچی جانے کیلئے بکنگ کروائی ہے، اہلخانہ کے نو افراد پرواز میں کراچی جائیں گے

عام مسافروں کے کسی اہلخانہ نے کراچی جانے کیلئے پی آئی اے سے رابطہ نہیں کیا، کریو کے لواحقین کو لیکر پرواز دوپہر ایک بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔
پرواز میں فرانزک سائنس ایجنسی کے چار ڈاکٹر بھی جائیں گے ، فرانزک ایجنسی کے ڈاکٹر جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے کے لیے جارہےہیں جبکہ پرواز میں دیگر 48 مسافروں نے بھی کراچی جانے کیلئے بکنگ کروائی ہے ۔
لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے نے لواحقین کی رہنمائی کیلئے رہنمائی کاونٹر بھی قائم کردیا ، پی آئی اے ڈسٹرکٹ مینجر ، سٹیشن مینجر اور بکنگ مینجر روانگی اور ٹکٹنگ کے معاملات دیکھ رہے ہیں ۔
گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے