پاکستان میں ہونے والے مسافر طیاروں کے حادثات

 کراچی میں آج جمعے کی دوپہر ایئر پورٹ کے قریب قومی ایئرلائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

آج کے اس المناک حادثے کے علاوہ بھی پاکستان میں اس سے قبل کئی فضائی حادثات ہوچکے ہیں، جن میں سیکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

اٹھائیس جولائی 2010 کو نجی ائیر لائن ائیر بلو کا جہاز اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں گر کر تباہ ہوگیا تھا، کراچی سے روانہ ہونے والی اس فلائٹ میں عملے کے چھ افراد سمیت ایک سو باون مسافر جاں بحق ہوئے۔

بیس اپریل2012 کو بھوجا ایئرلائین کا بوئنگ مسافر طیارہ کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں ایک سو اکیس مسافر اور عملے کے چھ ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ دسمبر2016 میں پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا اڑتالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے