مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت ہے

تہران : ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کا بھیڑیا ہے

ایران کے سپریم لیڈر نے مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کا بھیڑیا قرار دے دیا۔

سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مسلم امہ میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ اسرائیل مشرق وسطیٰ کا بھیڑیا ہے، جس نے سازش، جارحیت اور خونریزی کے ذریعے فلسطین پر ناجائز ریاست کو مسلط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مسلم امہ کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ فلسطین کی شناخت کو ختم کردیا جائے۔ ڈیل آف سنچری ایک شیطانی چال ہے، جس سے بچنے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی طرح ویسٹ بینک کو بھی مسلح کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل صرف ایک ہی زبان سمجھتا ہے اور اس سے طاقت کی زبان میں ہی بات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لداخ میں چین نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

 لداخ: بھارت کو چین کے ہاتھوں عبرتناک شکست ، چین کی فوج نے لداخ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے